ہالی ووڈ فلم’’ بِیسٹس آف نو نیشن‘‘ کاسنسنی خیزٹریلر جاری

ہالی ووڈ فلم’’ بِیسٹس آف نو نیشن‘‘ کاسنسنی خیزٹریلر جاری
ہالی ووڈ فلم’’ بِیسٹس آف نو نیشن‘‘ کاسنسنی خیزٹریلر جاری

  


نیویارک( نیٹ نیوز)جنگی خونریزی سے بھرپور نئی ہالی وڈایکشن ڈرامہ فلم’’ بِیسٹس آف نو نیشن‘‘ کاسنسنی خیزٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ہدایتکار و رائٹرکیری فوکو ناگا کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک سیاہ فام افریقی لڑکے کے گرد گھومتی ہے جس کے باپ کوباغی جان سے مار دیتے ہیں جس کے بعد بدلے کے غرض سے یہ لڑکا باغی جنگجوؤں کے گروہ کا حصہ بن جاتا ہے۔بیسٹ سیلنگ ناول سے ماخوذ اس فلم کو ایمی کوفمین اور ریوا مارکر نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ میں اداکار ادریس ایلبا، ایما ایبریز، گریس نارٹے، ڈیوڈ ڈونٹو اور اوپے یمی شامل ہیں۔6ملین ڈالرلاگت سے مکمل ہونیوالی دل دہلا دینے والے مناظر کی عکاسی کرتی یہ ایکشن ڈرامہ رواں سال16اکتوبرکو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

مزید : کلچر


loading...