نسیم وکی کا نیا کامیڈی کھیل’’کامیڈی نائٹس بچاو ‘‘ انڈین چینل پر آن ائیر

نسیم وکی کا نیا کامیڈی کھیل’’کامیڈی نائٹس بچاو ‘‘ انڈین چینل پر آن ائیر
نسیم وکی کا نیا کامیڈی کھیل’’کامیڈی نائٹس بچاو ‘‘ انڈین چینل پر آن ائیر

  


لاہور(فلم رپورٹر)اداکار نسیم وکی کا نیا کامیڈی کھیل’’کامیڈی نائٹس بچاو ‘‘ انڈین چینل پر آن ائیر ہوگیا۔ پہلے شو میں فوک گلوکار میکا سنگھ اور پروڈیوسر سہیل خان مہمان تھے۔ نسیم وکی نے شو کی ٹیم کے ساتھ بیٹھ کر شو دیکھا۔ تفصیلات کے مطابق رائٹر خالد اعظمی کے لکھے اور اداکار نسیم وکی کی زبردست پرفارمنس سے بھرپور کامیڈی کھیل ’’کامیڈی نائٹس بچاو ‘‘ گزشتہ رات انڈین چینل پر آن آئیر ہوا۔اداکار نسیم وکی نے ممبئی سے ٹیلی فون پر بتایا کہ ان کو انڈیا میں کافی پزیرائی ملتی ہے اور یہ سب اللہ تعالیٰ کے بعد میری والدہ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔میری والدہ کا گزشتہ ماہ انتقال ہوا ہے لیکن ان کی دعائیں میرے ساتھ ہمیشہ رہیں گی۔ نسیم وکی نے کہا کہ وہ سب سے پہلے پاکستانی بعد میں فنکار ہیں۔انڈیا کے بڑے فنکاروں کے ساتھ مذید پروگرام ریکارڈ کروا دیئے ہیں پاکستان واپس آکر وہ پاکستان میں اپنے ٹی وی پروگرام مکمل کروائیں گے اور پھر 17ستمبر کو حج کی سعادت حاصل کرنے حجاز مقدس روانہ ہوجائیں گے۔عید الالضحی کے بعد پھر انڈیا جانا ہوگا۔

مزید : کلچر


loading...