نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام خصوصی لیکچر بعنوان’’پاک فضائیہ کی داستانِ شجاعت‘‘

نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام خصوصی لیکچر بعنوان’’پاک فضائیہ کی داستانِ ...

لاہور(جنرل رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں جاری تقریباتِ یوم دفاع کے سلسلے میں آج سوموار7ستمبر کو یوم فضائیہ کے موقع پرساڑھے دس بجے صبح ایک خصوصی لیکچر بعنوان’’پاک فضائیہ کی داستانِ شجاعت‘‘کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں جنگ ستمبر1965ء کے مایہ ناز فائٹر پائلٹ ایئر مارشل (ر) فاروق عمرحاضرین کو پاک فضائیہ کے کارناموں سے آگاہ کریں گے۔ان تقریبات کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جارہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...