سیکنڈری بورڈ لاہور کے میٹرک کے ضمنی امتحان کل سے شروع ہونگے

سیکنڈری بورڈ لاہور کے میٹرک کے ضمنی امتحان کل سے شروع ہونگے

لاہور(خبر نگار) سیکنڈری بورڈ لاہور نے میٹرک کے ضمنی امتحان کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔کنٹرولر امتحانات انورفاروق کے مطابق میٹرک کا ضمنی امتحان 8ستمبر سے شروع ہورہا ہے اوراس میں 28287طلبا وطالبات شریک ہوں گے۔جس کیلئے لاہورسمیت شیخوپورہ ،ننکانہ اورقصور میں 62امتحانی سنٹرز بنائے گئے ہیں۔

۔جس کے تحت لاہورمیں 39امتحانی سنٹرز جبکہ لاہور کے مضافاتی علاقوں میں دوامتحانی سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔اسی طرح قصور میں 9،شیخوپورہ میں 7اورننکانہ میں 4امتحانی سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

۔جبکہ دانش سکولوں کے طالبعلموں کیلئے رحیم یارخان میں ایک امتحانی سنٹر بنایا گیا ہے۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق لاہورسمیت دیگر اضلاع میں قائم امتحانی سنٹرزکے اردگرد دفعہ144کا نفاذہوگا اوربوٹی مافیا کی مکمل روک تھام کی گئی ہے۔جس کیلئے متعلقہ تھانوں کی پولیس سمیت کمانڈوز پولیس اورامتحانی عملہ کی ٹیموں کے ساتھ لاہوربورڈ کی سپیشل ٹیمیں بھی چھاپے ماریں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...