پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام کے یومِ دفاع کے سلسلہ میں تقریب
لاہور( خبرنگار) پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام پاکستان کے یومِ دفاع کے پچاس سال پورے ہونے اور 1965ء کی جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے خصوصی تقریب بروز سوموار (آج ) صبح 10بجے فیصل آڈیٹوریم ، نیو کیمپس میں منعقد ہوگی ۔اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی اساتذہ ، طلباؤ طالبات اور ملازمین بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ تقریب میں ملی نغمے پیش کئے جائیں گے اور 6ستمبر 1965ء سے متعلق تقاریر بھی کی جائیں گی۔