مذہبی سکالر مسفر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی کی خصوصی نشست

مذہبی سکالر مسفر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی کی خصوصی نشست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) ممتاز مذہبی سکالر مسفر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے جامع مجد حجاز گلبرگ میں درس قرآن کی نشست میں ’’والدین رشتہ داروں اور مسلمانوں سے شفقت و محبت کا حکم کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرہ انسانوں سے مل کر بنتا ہے، جتنا معاشرہ مضبوط ہو گا اتنا رشتہ مضبوط ہو گا، چند خاندانوں سے معاشرہ وجود میں آتا ہے، اِسی طرح میاں بیوی کے تعلق کے بعد اولاد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے ماں باپ کو بہت اہمیت دی ہے، والدین کا فرض ہے کہ وہ اپنی اولاد کی ذہنی اور اخلاقی تربیت اچھے طریقے سے کریں تاکہ اولاد کے ذہن میں اسلام کی آبیاری ہو سکے۔