پنجاب یونیورسٹی میں تقریب

پنجاب یونیورسٹی میں تقریب

لاہور( خبرنگار) پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام پاکستان کے یومِ دفاع کے پچاس سال پورے ہونے اور1965ء کی جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے خصوصی تقریب آج صبح 10بجے فیصل آڈیٹوریم ، نیو کیمپس میں منعقد ہوگی ۔

اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی اساتذہ ، طلباؤ طالبات اور ملازمین بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ تقریب میں ملی نغمے پیش کئے جائیں گے اور 6ستمبر 1965ء سے متعلق تقاریر بھی کی جائیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...