یوم دفاع پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین لمحہ ہے، غلام عباس صدیقی

یوم دفاع پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین لمحہ ہے، غلام عباس صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( خبرنگار) یوم دفاع پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین لمحہ ہے جس سے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہوا،آج بھی قوم کے اندر قربانی کا جذبہ قابل دید ہے زمینی سرحدوں کے ساتھ نظریاتی سرحدوں کا دفاع لازم وملزوم ہے جو اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام خلافت قائم کرنے سے ہی ممکن ہے ۔اسلامی تحریک طلبہ پاکستان کے چیئرمین غلام عباس صدیقی ،ترجمان محمد عدنان نے یوم دفاع پر مرکزی دفتر میں دفاع نظریہ پاکستان سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام کے نام پر حاصل ہونے والے ملک پاکستان میں دینی قوتوں کا ٹرائل ملحہ فکریہ ہے دینی اشعار،دینی اداروں،دینی شخصیات کا وقار مجروح نہ کیا جائے ۔پاکستان کا مستقبل اسلام سے وابستہ ہے اگر کوئی یہ خیال کرتا ہے کہ نظریاتی سرحدوں کے دفاع کے بغیر پاکستان ترقی کر سکتا ہے تو صریحِ غلطی پر ہے ۔اسلامی تحریک طلباء سرحدوں کے ساتھ نظریاتی سرحدوں کے دفاع کا بھی قوم سے مطالبہ کرتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ۵۶۹۱ء کے شہداء ہمارا قیمتی اثاثہ ہے جنھوں نے قوم کو جرات وحمیت کا درس دیا قوم کے اندر جذبہ جہاد آج بھی اجاگر ہے ۔یوم دفاع یوم تجدید عہد وفا کا دن ہے ۔طلبہ برادری کو پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا فرقہ پرستی کے ناسور سے نجات کا عزم کرنا ہوگا پاکستان کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا،بھارت کی دھمکیوں کی کوئی پروا نہیں ،بھارت حملے کرنے کی غلطی کرے گا تو عبرت ناک سکشت سے دوچار ہوگا۔پاکستانی ایک زندہ دل قوم ہے۔ شہادت کا جذبہ ہمارے دلوں میں آباد ہے ۔ہم مسلمان موت سے اس چرح محبت کرتے ہیں جیسے کفار زندگی سے محبت کرتے ہیں۔