16فیصد ٹیکس موخر کرنے کے اعلانپرسپریم کونسل گڈ ز ٹرانسپورٹرز کا اظہار تشکر

16فیصد ٹیکس موخر کرنے کے اعلانپرسپریم کونسل گڈ ز ٹرانسپورٹرز کا اظہار تشکر

لاہور(پ ر) سپریم کونسل گڈز ٹرانسپورٹرز پنجاب کے چیئرمین سلطان محمود بچو پہلوان کی قیادت میں ملک شوکت علی، نبیل محمود طارق، حاجی عمر، شراف گل آفریدی، ملک وسیم کھوکھر، چودھری ذوالفقار علی، مرزا ارشد بیگ، حاجی جاوید بٹ، ملک مظفر و دیگر سپریم کونسل ممبران نے سیکرٹری پنجاب ٹرانسپورٹ شوکت علی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سلطان محمود بچو پہلوان نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے 16فیصد ٹیکس کو دسمبر تک مؤخر کرنے کے اعلان پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف، صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ، وزیر خزانہ پنجاب ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، پنجاب ریونیو اتھارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے 16فیصد ٹیکس مؤخر کرنے پر ٹرانسپورٹر وزیر اعلیٰ کے مشکور ہیں۔ کیونکہ16فیصد ٹیکس کی وجہ سے گڈز ٹرانسپورٹروں کا کاروبار مکمل تباہ ہو کر رہ گیا تھا۔ گڈٹرانسپورٹروں نے نقصان کی وجہ سے کاروباربند کر دیا تھا۔ وزیر اعلیٰ کے اس فیصلے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اب وہ مکمل آزادی کے ساتھ کاروبار دوبارہ شروع کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے صوبوں کے متاثر گڈز ٹرانسپورٹر مجبور ہو کر دوسرے صوبوں میں کام کر رہے ہیں۔ امید کرتے ہیں کہا ن کی صوبائی حکومتیں بھی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے 16فیصد ٹیکس کو مؤخر کر دینگے۔

سلطان محمود نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ پنجاب حکومت کو روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کا ٹیکس ادا کرتی ہے جو جرمانوں، روٹ ٹیکس، چالانوں اور دوسری صورتوں میں ادا کیا جاتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...