حکومت دوست کو یاد رکھنے کے ساتھ ساتھ دشمن کو بھی یاد رکھے،سعدیہ سہیل

حکومت دوست کو یاد رکھنے کے ساتھ ساتھ دشمن کو بھی یاد رکھے،سعدیہ سہیل

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ حکومت دوست کو یاد رکھنے کے ساتھ ساتھ دشمن کو بھی یاد رکھے 6 ستمبر ہمیں ازلی دشمن کی یاد دلاتا ہے ہمارے حکمرانوں کو دوست دشمن کی پہچان نہیں وہ اپنے کاروبار کے لئے ہر دشمن کو گلے لگانے کو تیار ہیں چاہے اس کے لئے قوم کو جتنی بڑی قربانی دینی پڑے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستانی فوج دنیا کی بہترین فوجوں میں سے ہے۔ ہمارے فوجی لڑنا جانتے ہیں۔ مرنا بھی جانتے ہیں اور جو شخص مرنے کے لئے تیار ہو جائے اسے مارنا کوئی آسان کام نہیں ہوتا۔ پوری دنیا بھارت اور امریکہ سب ہماری فوج کی اہلیتوں اور قربانیوں سے واقف ہے۔ اندرونی خلفشار اور بیرونی قوتوں کے مخصوص ایجنڈے کے باوجود ہماری افواج الرٹ ہے انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمارے حکمران بھی اس جذبے سے اپنا کردار ادا کرے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قوم کے لئے سوچیں۔ تحریک انصاف اپنے حب وطنی کے جذبے کی وجہ سے ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...