کرپشن نے پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کردی ہیں،فرخ جاوید مون

کرپشن نے پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کردی ہیں،فرخ جاوید مون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( خبر نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورممبرڈسٹرکٹ آرگنائزنگ کمیٹی فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ کرپشن نے پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کردی ہے اورپاکستان میں آج بجلی ،پانی ،گیس نہ ہونے کی بڑی وجہ بھی کرپشن ہی ہے جس نے پاکستان کی ترقی کوجکڑرکھا ہے اورملک میں ہر طرف اندھیروں کا راج ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے ناسوراورحکمرانوں کی کمیشن نے قائداعظم کے پاکستان کی شکل کوبگاڑکررکھ دیا ہے ۔فرخ جاوید مون کا مزید کہنا تھا کہ کتنے دکھ کی بات ہے کہ ایک طرف حکمران کشکول لیکردنیا بھرمیں گھومتے ہیں اوردوسری طرف غریب قوم کے ٹیکسوں کے پیسوں کی بربادی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔




،نندی پورپاورپراجیکٹ کے نام پرغریب قوم کو 57 ارب کا ٹیکہ لگایا گیا اورپھربھی بندپڑا ہے قومی خزانے پرڈاکہ مارنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی ۔