ٹیک لبریکنٹس لمیٹڈ پاکستان میں 29ملین حصص جاری کرے گی

ٹیک لبریکنٹس لمیٹڈ پاکستان میں 29ملین حصص جاری کرے گی

لاہور (کامرس رپورٹر)ٹیک لبریکنٹس لمیٹڈ پاکستانی سٹاک ایکس چینجز پر لمیٹڈ کمپنی بننے کیلئے پراسپیکٹس پیش کر رہی ہے جس کے تحت ستمبر 2015 کے وسط تک 29 ملین شیئرز جاری کرے گی۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حسن طاہر کے مطابق پراسپیکٹس کی منظوری ریگولیٹری اتھارٹی سے لے لی گئی ہے۔ کمپنی کے پبلک لسٹنگ دو مرحلوں میں کی جائے گی ۔ پہلے مرحلے میں مالیاتی اداروں ، میوچل فنڈز اور اچھی ساکھ کے حامل بڑے سرمایہ کاروں اور دوسرے مرحلہ میں حصص عوام کیلئے پیش کئے جائیں گے۔ بک بلڈنگ کیلئے 21.75 ملین شیئرز اور عوام کیلئے 7.25 ملین شیئرز آفر کئے جائیں گے۔ عوام ا لناس کو دیئے جانے والے شیئرس کمپنی کے آئی پی او کا 25 فیصد پر مشتمل ہونگے اس طرح ابتدائی عوامی پیش کش ( آئی پی او) سے ایک تخمینہ کے مطابق کمپنی میں1 ہزار595 ملین روپے کا اضافہ ہو جائے گا۔ جو کہ متوقع قیمت 55 روپے فی حصص آئی پی او کے عمل سے ہو گا۔ ہائی ٹیک لبریکینٹس لمیٹڈ 1997 سے سنتھیٹکس لبریکنٹس کی درآمد اور فروخت کر رہا ہے۔ گزشتہ تین سالوں کے دوران اس فیلڈ میں کمپنی کے شیئرز میں نمایاں طور پر اضافہ ہوا ۔ مقابلہ کی دوڑ میں قیادت اور مستقبل کی پیش گوئی کے مطابق مارکیٹ کی ضروریات میں کمپنی کا حصہ 7 فیصد ہے جبکہ پسنجر کار موٹرآئل میں 16 فیصد ۔ اس طرح ایک غیر معمولی اضافہ کا رجحان یہ بھی سمجھا جاتا ہے کہ مصنوعات کے معیار اور تیار شدہ آئل کی کوریا سے درآمد ہے جس کا دنیا میں سب سے بڑا پٹرو کیمیکل کمپلیکس اور سنتھیٹکس لوب بیس آئل میں 50 فیصد حصہ ہے۔

آئی پی او کی طرف کمپنی کے رجحان کی وجہ سے آٹو موٹو کے شعبے میں ریٹیل بزنس کے تصور کو تبدیل کرنا اور منفرد خدمات کی فراہمی سے ہائی ٹیک لبریکنٹس لمیٹڈ کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔ ریٹیل طبقہ تک رسائی ہو گی اور مارکیٹ مین اس کے حصہ میں اضافہ ہو گا۔ اس توسیع کے تحت ہائی ٹیک لبریکینٹس لمیٹڈ اپنے صارفین کیلئے تکینیکی مدد اور ملک بھر میں آرٹ ریٹیل آؤٹ لیٹس کی حالت بہتر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔نئے اور پرانے کاروباری لوگوں کے مواقع کو بڑہانے کے ساتھ ساتھ سمجھدار سرمایہ کار اور ریٹیل آؤٹ لیٹس کمپنی کی جدت سے بھر پور فائدہ اٹھا سکیں گے۔ فرنچائز اختیارات کی وسیع رینج، علاقے کی بنیاد پر، صلاحیت اور مصنوعات اور خدمات کی فراہمی سرمایہ کاروں کے انتخاب کو آسان بنا دے گی۔ کاروبار کی توسیع کی منصوبہ بندی ہمارے مستقبل کے انضمام کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ سرمایہ میں اضافہ ہونے والی رقم کو کمپنی اپنی 100 فیصد ملکیتی ادارے ( ہائی ٹیک بلینڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ) کے بلینڈنگ پلانٹ میں لگایا جائے گا۔ہائی ٹیک لبریکینٹس لمیٹڈ ملکی کی ایک اہم لبریکینٹ کمپنی ہے جو ملک کے تقریبا تمام متعلقہ مارکیٹ شعبہ جات میں ایک بہت بڑی مارکیٹ کی حامل ہے۔ ہائی ٹیک کی مصنوعاتی پورٹ فولیو میں (ZIC ) کے برانڈ نام کو آٹو موٹو صنعتی اور سمندری طبقات میں ایک اہم رینج سمجھا جاتا ہے جو کہ انجن اور مشینی آلات کے تحفظ کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ یہ پروڈکٹس جنوبی کوریا کی کمپنی ( ایس کے لبریکینٹس لمیٹڈ) سے در آمدکیا جاتا ہے۔

مزید : کامرس


loading...