لاہورچیمبرالیکشن‘ پروگریسو اینڈ لاہور بزنسمین فرنٹ الائنس کے امیدواران کا اعلان

لاہورچیمبرالیکشن‘ پروگریسو اینڈ لاہور بزنسمین فرنٹ الائنس کے امیدواران کا ...

لاہور (کامرس رپورٹر) پروگریسو اینڈ لاہور بزنسمین فرنٹ الائنس نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات برائے 2015-16کے لیے کارپوریٹ کلاس اور ایسو سی ایٹ کلاس کے لیے امیدوران کا اعلان کر دیا ہے دوسری جانب برانڈرتھ روڈ، انارکلی، مصری شاہ، فیروزپور روڈ، شاہ عالم، ہال روڈ اور گبرگ سمیت شہر کی دیگر بڑی مارکیٹس اور تجارتی مراکز نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات میں پروگریسو اینڈ لاہور بزنسمین فرنٹ الائنس کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ الائنس کے چئیرمین محمد امجد چوہدری، صدر خالد عثمان، سردار عثمان غنی اور راجا حسن اختر سمیت دیگر رہنماؤں نے گزشتہ روز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس لاہور چیمبر کے انتخابات میں واضح اکثریت ست کامیابی حاصل کر کے پروگریسو اینڈ لاہور بزنسمین فرنٹ الائنس لاہور چیمبر کے دروازے سب کے لئے کھول دے گا۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس بھی الائنس ‘چیمبر سب کے لئے’ کے نعرے کے ساتھ انتخابی مہم چلا رہا ہے اور کاروباری طبقے کی جانب سے الائنس کے امیدواروں کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ اپنے امیدواروں کا تعارف کرواتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ رواں برس کارپوریٹ کلاس کے انتخابات میں پروگریسو اینڈ لاہور بزنسمین فرنٹ لائنس کی جانب سے خالد عثمان، طاہر ملک، ارشد چوہدری، علی اکبر، منصور دلاور، میاں نواز، نعیم بٹ، اور میاں طارق صدیق الیکشن لڑیں گے، جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس کے لئے محمد امجد چوہدری، محمد کلیم، محبوب احمد، ظفر سعیدم میاں جاوید، محمد اعجاز تنویر اور محمد اکرام میدان میں اتریں گے۔

مزید : کامرس


loading...