اقتصادی ڈھانچے کوبہتر بنانے کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف

اقتصادی ڈھانچے کوبہتر بنانے کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف

واشنگٹن (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹائن لگارڈے نے کہا ہے کہ عالمی معیشت میں پیدا ہونے والی بے یقینی کی موجودہ صورتحال اور مالیاتی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ سے نمٹنے کیلئے اقتصادی ڈھانچے کوبہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ ایک بیان میں کرسٹائن لگارڈے نے کہا کہ ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بڑی معاشی قوتوں کی اجتماعی مالیاتی پالیسی سمیت عالمی سطح پر پالیسی سازی کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ دوستانہ مالیاتی پالیسیوں اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو فروغ دیا جائے، اس سے معاشی سرگرمیوں اور پیداوار میں اضافہ کیا جاسکے گا ۔کرسٹائن لگارڈے نے کہا کہ کچھ ملکوں میں اشیاء کی قیمتوں اور کرنسیوں کی شرح تبادلہ میں کمی اور چینی معیشت میں گراوٹ نے عالمی معیشت کیلئے خطرات پیدا کر دیے ہیں۔

جبکہ ابھرتی معیشتوں کیلئے خطرات کی شرح کہیں زیادہ ہے جسے کم کرنے کیلئے ہم نے اپریل میں ہونے والے گروپ۔20 کے اجلاس کے بعد بعض اہم اقدامات کیے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اپریل میں گروپ۔20 کے اجلاس کے دوران جس بات پر خصوصی غور کیا گیا وہ عالمی معیشت کی کم اور ناہموار شرح نمو ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی اندازوں کے مطابق ترقی یافتہ ملکوں کی اقتصادی شرح نمو رواں اور آئندہ سال کے دوران درمیانے انداز میں جبکہ ابھرتی معیشتوں میں شرح نمو 2015 ء کے دوران پچھلے سال کی نسبت سست رہے گی تاہم 2016 ء کے دوران دونوں قسم کی معیشتوں کی شرح نمو کچھ بہتر رہے گی البتہ پیداواری شرح کم ہی رہے گی۔

مزید : کامرس


loading...