صنعتی شعبہ میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ انڈسٹریز کیلئے تباہ کن ہے: ظہیر بھٹہ

صنعتی شعبہ میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ انڈسٹریز کیلئے تباہ کن ہے: ظہیر بھٹہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر)چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن ظہیر بھٹہ ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے بجلی کے شارٹ فال 7ہزا ر میگا واٹ پہنچنے پر انڈسٹریز کیلئے دس گھنٹے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی شعبہ میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ انڈسٹریز کیلئے تباہ کن ہے انہوں نے کہاکہ اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث صنعتی یونٹ بند اور بے روزگاری میں اضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے تھرمل بجلی کی بجائے پن بجلی منصوبوں کی طرف توجہ مبذول کی جائے اور بڑے آبی ذخائر کے ساتھ ساتھ کالا باغ ڈیم کی فوری تعمیر کا آغاز کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خالد افضل شیخ سینئر وائس چیئرمین ،نعمان حسین وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ظہیر بھٹہ نیکہا کہ اگر حکومت صنعتی ترقی اور جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہتی ہے تو اس کے لیے انڈسٹریز کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے تاکہ انڈسٹریز اپنی پوری استعداد کے مطابق پیداوار تیار کرکے اندرون ملک اور بیرون میں ارسال کرکے حکومت کے ریونیو میں اضافہ کا باعث بن سکے۔اس طرح حکومت معاشی بحران سے بھی باہر نکل آئے گی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا اور پاکستان کو صنعتی لحاظ سے ایشیاء کا ٹائیگر بنانے کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوسکے گا۔

مزید :

کامرس -