ایل پی جی کی کنٹریکٹ قیمت سے 19 فیصد زائد قیمت پر فروخت جاری

ایل پی جی کی کنٹریکٹ قیمت سے 19 فیصد زائد قیمت پر فروخت جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آن لائن)خام تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود مقامی پروڈیوسرز اوگرا پیرامیٹرز کے خلاف مقامی طور پرپیدا ہونے والی فی ٹن ایل پی جی کوسعودی آرامکوکنٹریکٹ پرائس سے تقریباً 19 فیصد زائد قیمت پر فروخت کررہے ہیں جبکہ اوگرا کی جانب سے مقامی پروڈیوسرز کے لیے واضح ہدایات ہیں کہ ملک میں تیار ہونے والی ایل پی جی کی قیمت کاتعین کنٹریکٹ پرائس سے زائد نہ کیا جائے۔مقامی پروڈیوسرزخام تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود گزشتہ 6 ماہ سے ایل پی جی کی مقامی قیمتوں کا تعین کنٹریکٹ پرائس سے زائد کررہے ہیں جس کے نتیجے میں ایل پی جی کے عام صارفین مطلوبہ ریلیف سے محروم ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ مقامی ایل پی جی کی فی ٹن اوسط قیمت43ہزار روپے ہے جبکہ ایل پی جی کی سعودی آرامکوکنٹریکٹ پرائس333 ڈالر یا34800 روپے فی ٹن ہے۔وفاق ایونہائے تجارت وصنعت پاکستان کی مجلس قائمہ برائے ایل پی جی کے قائم مقام چیئرمین محمدعلی حیدر کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں، ڈسٹری بیوٹرز اور اسٹیک ہولڈرز نے پروڈیوسرز کی کھلی خلاف ورزی کے باوجود اوگرا کی خاموشی پر تشویش کا اظہارکیا ۔
کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس ضمن میں براہ راست مداخلت کرتے ہوئے اوگرا کے توسط سے تمام پروڈیوسرز کو مقامی طور پرتیار ہونے والی ایل پی جی کی قیمت کنٹریکٹ پرائس کے مطابق تعین کی سخت ہدایات جاری کریں۔اجلاس کوبتایا گیا کہ موجودہ صورتحال کے باعث ایل پی جی کے اسمگلروں کی چاندی ہوگئی ہے جومتحدہ عرب امارات سے ٹرانس شپمنٹ کے ذریعے ایرانی ایل پی جی 300 ڈالر فی ٹن کے حساب سے اسمگل کر رہے ہیں، کم قیمتوں کے سبب غیرمعیاری ایرانی ایل پی جی کا مقامی مارکیٹ میں حجم بڑھ گیا ہے جو ماہانہ اوسطاً 45ہزار ٹن ملک میں اسمگل کی جارہی ہے۔

مزید :

کامرس -