’’انٹرٹیکسٹائل شنگھائی‘‘میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب کرلی گئیں
اسلام آباد (این این آئی)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے چین میں منعقد ہونیوالی عالمی تجارتی نمائش ’’انٹرٹیکسٹائل شنگھائی‘‘میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ نمائش کا انعقاد18 تا20 مارچ2016ء کو شنگھائی میں ہوگا جس میں فیبرکس، عورتوں، تیراکی کے ملبوسات سمیت دیگر مختلف ٹیکسٹائل پراڈکٹس تیار کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعہ برآمدات کو فروغ دے سکیں گے ٗ۔
انہیں کاروباری معاملات طے کرنے کے حوالہ سے عالمی خریداروں سے بھی ملاقات کا موقع ملے گا۔ تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔
*****