کراچی آپریشن رکا توحالات پہلے سے زیادہ خراب ہوجائیں گے؛تاجر برادری

کراچی آپریشن رکا توحالات پہلے سے زیادہ خراب ہوجائیں گے؛تاجر برادری

کراچی (آن لائن)کراچی کے تاجروں نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن ہرصورت جاری رہنا چاہئیے۔ آپریشن رکا توحالات پہلے سے زیادہ خراب ہوجائیں گے۔تفصیلات کے مطابق تاجروں نے رینجرزکے ہاتھ مضبوط کرنے کااعلان کردیا۔ کراچی کے تاجروں اورصنعت کاروں کا کہنا ہے کہ اب گھرسے نکلتے ڈرنہیں لگتا۔کراچی آپریشن کودوسال مکمل ہونے پرتقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کراچی کے تاجروں نے کہا کہ اب کوئی بھتہ نہیں مانگتا، اغواء4 برائے تاوان کی وارداتیں بھی کم ہوگئی ہیں۔ تاجر رہنماسراج قاسم تیلی نے خبردارکیا کہ آپریشن روکا گیا توصورت حال پہلے سے زیادہ خراب ہو جائیگی،ہرمصلحت کو بالائے طاق رکھ کرآپریشن جاری رکھا جائے۔رینجرزکے کرنل امجد نے کہا کہ کراچی والوں کوآپریشن پربھرپوراعتماد ہے، کراچی میں صورت حال ابترہونے پرسب سے زیادہ تاجروں کا اصرار تھا کہ آپریشن شروع کیا جائے۔صورت حال بہترہونے پروہی زیادہ خوش ہیں۔#/s#

*****

مزید : کامرس


loading...