سپین میں ریلی فیسٹول کے دوران تیز رفتار کار کی ٹکر سے خاتون سمیت 6 افراد ہلاک

سپین میں ریلی فیسٹول کے دوران تیز رفتار کار کی ٹکر سے خاتون سمیت 6 افراد ہلاک

میڈرڈ(آئی این پی) سپین کے شہر کیرال میں جاری ’’اے کرانا کار ریلی‘‘ میں ایک ڈرائیور کی کی کار الٹنے سے خاتون سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔سانحہ پر کار ریلی ملتوی کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق سپین میں جاری کار ریلی فیسٹول کے دوران ایک ڈرائیور انتہائی تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے قابو نہ رکھ سکا اور کار سڑک کے کنارے کھڑے لوگوں کو روندتے ہوئے کلابازیاں کھاتے تباہ ہو گئی۔حادثہ میں ایک حاملہ خاتون سمیت 6 افراد ہلاک اور 16 شدید زخمی ہو گئے۔

جب کہ ڈرائیور زخمی تکنہ ہوا۔سپین کے وزیر اعظم ماریانو ریجوائے نے حادثہ ہ پر دلی غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ریلی میں 140 ڈرائیور حصہ لے رہے تھے۔

مزید : عالمی منظر


loading...