ذہین ترین مصری طالبہ کرپشن کا شکار، تمام پرچوں میں صفر نتیجہ دیکھ کر ہسپتال پہنچ گئی

ذہین ترین مصری طالبہ کرپشن کا شکار، تمام پرچوں میں صفر نتیجہ دیکھ کر ہسپتال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قاہرہ(آئی این پی)سرکاری سکول کی ذہین ترین طالبہ اس وقت چکرا کررہ گئی جب اسے معلوم ہوا کہ اس اس کا نام پوزیشن ہولڈرز میں شامل نہیں مزید براں جب اسے یہ معلوم ہوا کہ اس نے ساتوں پرچوں میں صفر حاصل کیا ہے تو وہ گر کر بے ہوش ہو گئی جس پر اسے ہسپتال میں طبی امداد دی گئی۔تفصیلات کے مطابق مقامی سکول کی ایک طالبہ مریم ملک کوسکول کی سب سے ذہین طالبہ کے طور پر جانا جاتا ہے اس وقت بے ہوش ہو گئی جب اسے رزلٹ کے وقت معلوم ہوا کہ اس نے تمام پرچوں میں صفر نمبر حاصل کئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ مریم کے پرچوں کو ایک ایسی طالبہ کے پرچوں کیساتھ تبدیل کر دیا گیا جو امتحانات میں خالی پرچے دیکر آئی تھی۔
مصر کے وزیر تعلیم نے طالبہ کی لکھائی کے نمونوں کی پڑتال کے بعد رزلٹ کو بالکل درست قرار دیا ہے جس پر مصر کے تمام حلقے پریشان ہو کر رہ گئے ہیں کہ تعلیم میں کرپشن کس حد تک پروان چڑھ چکی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -