پاکستان کی طرف بڑھنے والا ہر ہاتھ کاٹ دیا جائے گا،راشدبشیر سیال

پاکستان کی طرف بڑھنے والا ہر ہاتھ کاٹ دیا جائے گا،راشدبشیر سیال
پاکستان کی طرف بڑھنے والا ہر ہاتھ کاٹ دیا جائے گا،راشدبشیر سیال

  


جوہانسبرگ(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کیپ ٹاؤن کے صدر راشد بشیر سیال نے کہا ہے کہ پاک فوج اور عوام پاکستان پر حملہ کرنے پر بھارت کو آج بھی 1965ء والے جذبہ اور جرأت سے جواب دیں گے اور پاکستان کی طرف بڑھنے والا ہر ہاتھ کاٹ دیا جائے گا، مضبوط فوج کے کردار سے ہی پاکستان اپنے موجودہ مسائل و مشکلات پر قابو پا سکتا ہے، یوم دفاع کے موقع پر ان شہیدوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ملکی سرحدوں کی حفاظت اور دفاع کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ روزنامہ پاکستان کے بیوروچیف ندیم شبیر سے گفتگو کرتے ہوئے راشد بشیر سیال نے کہا کہ ہر آڑے وقت میں ہماری افواج کا کردار مثالی رہا ہے، مضبوط فوج مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے، آج ہمارا ملک جس دور سے گزر رہا ہے اور جن مسائل کا ہمیں سامنا ہے ان سے مضبوط فوج کا کردار ہی ہمیں نجات دلا سکتا ہے، سانحہ پشاور سے لے کر سانحہ کراچی تک درجنوں واقعات سے نبرد آزما ہونا صرف فوج کا ہی کام ہے، آج یوم دفاع کے حوالے سے ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا چاہئے کہ ہمیں متحد ہو کر مادرِ وطن کا دفاع کرنا ہے، ملک کی سلامتی کی ضامن افواج پاکستان کو مضبوط کرنا ہے اور ہر اندرونی و بیرونی سازش سے اسے بچانا ہے، ہم ہر سازش کیخلاف پاک افواج کا شانہ بشانہ ساتھ دیں گے اور عوام کے ساتھ مل کر اس کی عزت و وقار کی جانب بڑھنے والا ہر ہاتھ اور زبان کاٹ دیں گے۔

مزید : عالمی منظر


loading...