پاکستانی قوم ملک کا دفاع اپنے آخری قطرہ خون تک کرے گی،یاسین گھمن

پاکستانی قوم ملک کا دفاع اپنے آخری قطرہ خون تک کرے گی،یاسین گھمن
پاکستانی قوم ملک کا دفاع اپنے آخری قطرہ خون تک کرے گی،یاسین گھمن

  


جوہانسبرگ(بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف منتانہ پریٹوریا کے صدر یاسین گھمن نے پاک فوج کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم ملک کا دفاع اپنے آخری قطرہ خون تک کرے گی۔ 1965ء کی جنگ میں پاک فوج نے بہادری کی لازوال مثالیں قائم کیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔یاسین گھمن نے مزید کہا کہ 6 ستمبر ہمیں پاک فوج کی بہادری کی یاد دلاتا ہے کہ کس طرح رات کے اندھیرے میں حملہ کرنے والے دشمن کے عزائم کو ناپاک بنایااور ناشتہ لاہور میں کرنے کا دشمن کا ارادہ خاک میں ملا دیا۔پاک فوج نے ضرب عضب میں شاندار خدمات انجام دی ہیں اور دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے۔جس پر پوری قوم پاک فوج کو خراج تحسن پیش کرتی ہے

مزید : عالمی منظر


loading...