روس نے شامی اڈے پر سینکڑوں افراد کی عارضی قیام گاہیں تیار کر لی گئیں ،امریکی اخبار کا دعویٰ
واشنگٹن/ماسکو(اے این این)امریکی اخبارنے اوباما انتظامیہ کے حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے اپنی ایک عسکری ایڈوانس ٹیم شام بھیج دی ہے ، شامی اڈے پر سینکڑوں افراد کی عارضی قیام گاہیں بھی تیار کر لی گئیں ہیں جہاں فضائی ٹریفک کنٹرول کرنے کا موبائل نظام بھی لے جایا گیا ہے ۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان انتظامات سے لگتا ہے کہ روس شام کی مرکزی بندرگاہ لاذقیہ کے قریب واقع اس اڈے پر ایک ہزار عسکری مبصر یا فوجی بھیج سکتا ہے۔شام کا تنازع 2011 میں حکومت مخالف مظاہروں کی صورت میں شروع ہوا تھا۔
لیکن وقت کے ساتھ یہ تنازعہ کثیرالجماعتی ہونے کے ساتھ خونی شکل بھی اختیار کر گیا جس میں اب تک ڈھائی لاکھ لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔