مسلمانوں کو مساجد میں جانے سے روکنا مذہبی معاملات میں براہ راست مداخلت ہے ٗنیشنل فرنٹ

مسلمانوں کو مساجد میں جانے سے روکنا مذہبی معاملات میں براہ راست مداخلت ہے ...

سری نگر ( اے این این ) نیشنل فرنٹ نے آزادی پسند قیادت کی نظر بندی پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کو مساجد میں جانے سے روکنا مذہبی معاملات میں براہ راست مداخلت ہے ۔نیشنل فر نٹ ترجمان نے کہا کہ انتظامیہ مسلمانوں کیخلاف تعصب میں مبتلا ہے اور اس نے اب تمام حدود کو پار کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نام نہاد سرکار کا یہ طرز عمل انتہائی شرمناک ہے کہ وہ اپنے سیاسی مخالفین پر قد غن لگانے کیلئے وردی پوشوں کو اپنے عسکری بازو کے طور پر استعمال کررہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ مہذب دنیا کے اندر قیدیوں کو رہا کیا جاتا ہے مگر ہمارے یہاں کی حکومت اس کے برعکس سوچتی اور عمل کرتی ہے۔نیشنل فرنٹ ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کشمیر کے سیاسی قیدیوں کے حق میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں جو جیلوں کے اندر رہتے ہوئے انتہائی صبر اور استقلال کے ساتھ مزاحمت کی نئی تاریخ رقم کررہے ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...