امریکہ ‘اسلام اورنبی کریم ﷺکے بارے میں حقائق پر مشتمل تشہیراتی بل بورڈ نصب

امریکہ ‘اسلام اورنبی کریم ﷺکے بارے میں حقائق پر مشتمل تشہیراتی بل بورڈ نصب

واشنگٹن ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) امریکہ میں قائم اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ نامی تنظیم نے ملک بھر میں اسلام اور پیغمبر اسلام ﷺکے بارے میں حقائق پر مشتمل تشہیراتی بل بورڈ نصب کر دیئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تنظیم کے منتظمین نے اسلام سے متعلق ایک سو تشہیراتی بل بورڈ نصب کئے ہیں جن میں اسلام کو امن اور سماجی انصاف کے دین کے طور پر پیش کیا گیا ہے اور اس بات کی بھی وضاحت کی گئی ہے کہ اسلام انتہا پسندی اور تشدد کا دین نہیں ہے۔ یہ تنظیم امریکی عوام کے درمیان اسلام سے متعلق پائے جانے والے شکوک و شبہات کو دور کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ان تشہیراتی بل بورڈز پر لکھا ہے کہ حضرت محمدﷺ امن اور سماجی انصاف کے پیغمبر تھے اور انہوں نے ہمیشہ محبت اور امن کی تبلیغ کی ۔

مزید : عالمی منظر


loading...