برطانیہ‘ سالانہ 2سو سے زائد طالبات زیادتی کا شکار ہونے لگیں

برطانیہ‘ سالانہ 2سو سے زائد طالبات زیادتی کا شکار ہونے لگیں

لندن(آئی این پی)برطانوی پولیس کی جانب سے جاری کی گئی ایک تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ برطانیہ کے سکولوں میں ہر سال 200 سے زائد کم سن لڑکیوں کو جنسی ہوس کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اورگزشتہ تین برسوں کے دوران 600سے زائد انڈر میٹرک طالبات کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا چکاہے اور ساڑھے پانچ ہزار سے زائد طالبات جنسی تشدد کا شکار ہوئیں۔ ہزاروں طالب علم برہنہ تصاویر کا فون کے ذریعے تبادلہ کرتے پائے گئے۔اخبارڈیلی مرر نے برطانوی پولیس کی جانب سے شائع شدہ رپورٹ کے حوالے سے لکھاہے کہ جنسی زیادتی کا شکارہونیوالی ڈیرھ ہزار بچیوں کی عمر 13 برس سے کم ہے۔ واضح رہے کہ یہ رپورٹ بی بی سی فائیو لائیو انویسٹی گیٹ نے فریڈم آف رائٹ کے تحت پولیس سے حاصل کی جسے ڈیلی مرر نے شائع کیا۔

مزید : عالمی منظر


loading...