یمن، اسلحہ گودام میں دھماکے سے10سعودی فوجی جاں بحق، درجنوں زخمی

یمن، اسلحہ گودام میں دھماکے سے10سعودی فوجی جاں بحق، درجنوں زخمی

صنعا(اے این این)یمن میں فوجی آپریشن کے ترجمان جنرل احمد عسیری کہا ہے کہ مآرب شہر میں گزشتہ روز اسلحہ گودام میں دھماکے سے 10سعودی فوجی جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو ئے ہیں۔ جنرل احمد عسیری کہا کہ مارب کے مقام پر اسلحہ کے ایک گودام میں اچانک ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں کم سے کم 10سعودی سپاہی شہید ہوئے ہیں۔ دھماکوں میں متعدد فوجی زخمی ہوئے، جن میں سے بیشتر کی ہسپتال میں مرہم پٹی کے بعد انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب یمن میں اتحادی ممالک کے "بحالی امید" آپریشن کے تحت باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی اور زمینی حملے جاری ہیں۔ بعض مقامات پر بری فوج اور حکومت نواز ملیشیا نے فاتحانہ پیش قدمی کی ہے۔ صنعا کے قریب فج عطان میں میزائل اڈے، اسپیشل کمانڈو فورس کے ہیڈ کواٹر، بریگیڈ فرسٹ کے ہیڈ کواٹر اور حوثیوں کے زیر تسلط جامعہ الایمان پر جنگی طیاروں کے ذریعے بمباری کی گئی اور دشمن کو بھاری جانی نقصان سے دوچار کیا گیا۔شمالی صنعا میں بھی حوثیوں کے متعدد اسلحہ ڈپو اور فوج کے مراکز اور ھمدان گورنری کو بھی بمباری سے نشانہ بنایا گیا۔تعز شہر میں الجحملیہ کے مقام پر فضائی بمباری کے ساتھ ساتھ مزاحمتی تنظیموں نے ملٹری اسپتال، مشرق کی جانب سے کلابہ کالونی اور اس کے مضافات سے پیش قدمی کی ہے۔ فضائی بمباری میں تعز میں ری پبلیکن گارڈز کے ایک ہیڈ کواٹر، علی صالح کی حامی ملیشیا اور حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے دشمن کے دسیوں اہلکار ہلاک اور زخمی کیے ہیں۔ذرائع کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا میں باغیوں کو شکست فاش سے دوچار کرنے کے لیے فضائی اور زمینی حملوں میں غیرمعمولی شدت لائی جا رہی ہے۔ جنگ کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے جہ باغیوں کے حملے میں متحدہ عرب امارات کے پینتالیس فوجیوں کی ہلاکت کے بعد اتحادی ممالک حوثی باغیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے والے ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...