صوبائی دارالحکومت میں آتشزدگی کے مختلف واقعات،لاکھوں کی مالیت کا سامان جل کر راکھ

صوبائی دارالحکومت میں آتشزدگی کے مختلف واقعات،لاکھوں کی مالیت کا سامان جل ...

لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں آتشزدگی کے مختلف واقعات میں شہریوں کا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ذرائع کے مطابق ہال روڈ پر واقع رفیع پلازہ میں آتشزدگی سے پلازہ کی کئی دکانوں کا لاکھوں روپے مالیت کاسامان جل گیا ، ہنجروال کے علاقہ میں لیاقت کے گھر میں آتشزدگی سے گھر کا سامان جل گیا جبکہ لیاقت آباد کے علاقہ میں مقامی جنرل سٹور میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے سٹور کا سامان جل گیا ۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

مزید : علاقائی


loading...