شمالی چھاؤنی،12سالہ ون ویلرموٹر سائیکل سے گرکر زخمی،حالت تشویشناک

شمالی چھاؤنی،12سالہ ون ویلرموٹر سائیکل سے گرکر زخمی،حالت تشویشناک

لاہور(کرائم سیل)شمالی چھاؤنی شمامیں ون ویلنگ کرتے ہوئے 12سالہ بچہ گر کے شدید زخمی ہو گیا ۔ہسپتال میں حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ذرائع کے مطابق 12سالہ حفیظ ون ویلنگ کر رہا تھا کہ موٹر سائیکل سلپ ہونے کی وجہ سے عسکری 9کے قریب سڑک پر گر کے شدید زخمی ہو گیا ۔زخمی کو قریبی ہسپتال میں فوری طور پر منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...