گرین ٹاؤن سے 35سالہ اور راوی روڈ سے 12سالہ نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد
لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں 12سالہ بچے سمیت 2افراد کی نامعلوم نعشیں برآمد ۔پولیس نے شناخت نہ ہونے پر دونوں افراد کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق گرین ٹاؤن کے علاقہ میں مقامی افراد کو سڑک کنارے ایک 35سالہ شخص کی نعش ملی جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہداکٹھے کر کے کر کے شناخت نہ ہونے پر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ۔دوسرے واقع میں راوی روڈ کے علاقہ سے مقامی افراد کو کوڑے کے ڈھیر سے 12سالہ بچے کی نعش ملی جس کو پولیس نے شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے ۔پولیس کے مطابق دونوں افراد حلیہ سے نشئی لگتے ہیں ان کی موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہو گی۔