چھٹی کے روز ون ویلنگ کا سلسلہ عروج پر،ریس پر ہزاروں کا جوا

چھٹی کے روز ون ویلنگ کا سلسلہ عروج پر،ریس پر ہزاروں کا جوا

لاہور(کر ائم سیل )لاہور میں سخت پا بند ی کے باو جود اتوار کے روز مختلف مقامات پر موٹر سائیکل ون ویلنگ ،ریس لگانے کے واقعات رونما ہوئے ۔ پولیس اور ٹر یفک وارڈن اس خطرناک کھیل کو روکنے کی بجائے تھانوں میں ہی موجود رہی ۔بتایا جاتا ہے کہ پوش علاقوں میں دن بھرسے را ت گئے تک گلبرگ ،غالب مارکیٹ ،ڈیفنس روڈ ،مال روڈ ،فیروز پور روڈ اورفوٹرس اسٹیڈیم پر منچلے موٹر سائیکلوں پر کرتب کرتے رہے ریس لگانے والے نوجوانوں نے سڑکوں پر قبضہ کررکھا تھا مال روڈ ،گلبرگ اورلبرٹی مارکیٹ میں نوجوان ٹولیوں کی شکل میں موجود تھے دو کلو میٹر موٹر سائیکل ریس پر ہزاروں روپے کا جوا بھی لگایا گیا جبکہ غا لب ما ر کیٹ ایم ایم عالم روڈ ،فردوس مارکیٹ مال روڈ پر درجنوں موٹر سائیکلوں کی ریس ہوتی رہی ٹریفک وارڈنز کی موجودگی میں منچلے ہلڑ بازی کرتے ہوئے نظر آئے۔ خواتین سے بدتمیزی کے واقعات رونما ہوئے شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہونے کے باوجود مقامی تھانوں کی پولیس منچلوں کو گرفتار کرنے میں نا کام رہی اس جان لیوا کھیل پر مکمل پابند ی عائد ہونے کے باوجود انتظامیہ بھی خاموش تماشاہی بنی ہوئی ہے اس سلسلہ میں ایس پی ما ڈل ٹا ون نے بتایا کہ اتوار کی چھٹی کے روز نوجوانوں کا ٹولہ سڑکوں پرجمع ہوتا ہے پولیس انکی گرفتاری کیلئے مثبت انتظامات کررہی ہے تاکہ اس جان لیوا کھیل کو مکمل طور پر بند کیا جائے والدین ا پنے بچوں کو منع کرنے کی بجائے انکی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جس کی وجہ سے اس کھیل میں اضافہ ہورہا ہے جلد ہی اس کھیل کو بند کرنے کیلئے کریک ڈاؤن کیا جائے گارات گئے درجنو ں افراد کے خلا ف مقدمہ درج کیا گیا ۔6موٹر سا ئیکل سوا روں کو ز خمی حالت میں ہسپتا ل میں دا خل کر وا دیا ۔

مزید : علاقائی


loading...