پنجاب ہائی وے پٹرول نے 2اشتہاری ملزمان سمیت 23گرفتار کرلئے

پنجاب ہائی وے پٹرول نے 2اشتہاری ملزمان سمیت 23گرفتار کرلئے

لاہور (و قائع نگارخصوصی) پنجاب ہائی وے پٹرول نے 2 اشتہاری ملزمان سمیت ناجائز اسلحہ اور منشیات کے 23 ملزمان گرفتار کر لیے۔21لیٹر شراب برآمد نیز گمشدہ بچہ ورثا کے حوالے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرول نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزمان وقاص ولد بشیر احمدجو کہ تھانہ دولت نگر گجرات اور رفیق احمد ولد امیر بخش جو کہ تھانہ چوک اعظم لیہ کو مطلوب تھا کو گرفتار کیا ۔ دریں اثناء پٹرولنگ پولیس نے ناجائز اسلحہ کے ملزمان زاہد عمران سے پسٹل 30 بور مع 2گولیاں، آفتاب احمد سے پسٹل32 بور ، شکیل سے 2پسٹل 30 بور مع 10گولیاں، احسان اللہ سے پسٹل 30بورمع 5گولیاں، احمد خان سے پسٹل 30 بور مع 7میگزین، عید گل خان سے پسٹل 30 بور اور محمد ارشد سے گن 12بور مع 4میگزین برآمد کر کے انہیں گرفتار کیا۔ علاوہ ازیں پٹرولنگ پولیس نے مقصود احمد، مبشر، رشید اور جمشید کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 21لیٹر شراب برآمد کی۔ اسی طرح سمیع اللہ، آصف، رانا نعیم، جمیل ،اختر، رضوان، لیاقت علی، محمد عمران، فیض اور عامر شہزاد کو نشے کی حالت میں گرفتار کیا۔ علاوہ ازیں پٹرولنگ پولیس نے گمشدہ بچے محمد یوسف کو والدین کے حوالے کیا۔

مزید : علاقائی


loading...