ننکانہ:مضرصحت گوشت فروخت کرتے تین قصاب رنگے ہاتھوں گرفتار

ننکانہ:مضرصحت گوشت فروخت کرتے تین قصاب رنگے ہاتھوں گرفتار

ننکانہ صاحب (ڈسٹرکٹ رپورٹر )محکمہ لائیو سٹاک ننکانہ صاحب کے عملہ نے تین قصابوں کو مضر صحت اور مادہ جانوروں کا گوشت فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک ننکانہ صاحب کے عملہ نے تحصیل موڑ ننکانہ صاحب پر چھاپہ مار کر ایک قصاب یاسر کو مضر صحت گوشت فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور ملزم کو موقعہ پر 2ہزار روپے جرمانہ سنادیاعلاوہ ازیں محکمہ صحت کی چھاپہ مار ٹیم نے تین ملزمان جمیل احمد، محمدندیم وغیرہ کو مضر صحت اور مادہ جانوروں کا گوشت فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور ملزمان کے قبضہ سے 3من سے زائد گوشت قبضہ میں لیکرملزمان کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے تھانہ میں درخواست دیدی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...