فیکٹری ایریا میں میاں بیوی نے کمیٹی کے بہانے 3کروڑ سے زائد رقم ہتھیالی

فیکٹری ایریا میں میاں بیوی نے کمیٹی کے بہانے 3کروڑ سے زائد رقم ہتھیالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم سیل)فیکٹری ایریا کے علاقہ میں نو سرباز میاں بیوی نے کمیٹی کے بہانے شہریوں سے 3کروڑ سے زائد کی رقم ہتھیالی اور علاقہ سے فرار ہو گئے۔شہری انصاف کے حصول کے لیے تھانہ پہنچ گئے۔ پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا لیکن ملزم ٹریس نہ ہو سکے ۔تفصیلا ت کے مطابق والٹن روڈ کے رہائشی محمد آصف اور دیگر متاثرین نے روزنا ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ چند ماہ قبل ہم نے ہمارے محلہ دار ناظم حسین اوربانو بی بی نے کمیٹی شروع کی اور 3سو ممبران کی 3کروڑسے زائد رقم لے کر فرار ہو گئے ۔پولیس نے ہمارا مقدمہ تو درج کر لیا لیکن پولیس ہمارے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہیں کر رہی اس بارے میں تفتیشی افسر خالد کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراد میرے پاس آئیں ان کو انصاف فراہم کیا جا ئے گا۔

مزید :

علاقائی -