شیخوپورہ:جیل میں قید منشیات فروش کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا
شیخوپورہ(بیورورپورٹ)ایڈیشنل سیشن جج عبہر گل خان نے حکم جاری کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل میں بند منشیات کیس کے ملزم اکبر سندھی کا فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کے میڈیکل بورڈ سے طبی معائنہ کروایا جائے ، فاضل عدالت نے یہ حکم اکبر سندھی کی طرف سے دائر کی جانیوالی پٹیشن پر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسے صدر مریدکے پولیس نے منشیات کیس میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔