مغلپورہ میں دو موٹر سائیکلوں کا تصادم ،ایک نوجوان جاں بحق،دوزخمی

مغلپورہ میں دو موٹر سائیکلوں کا تصادم ،ایک نوجوان جاں بحق،دوزخمی

لاہور(کرائم سیل)مغلپورہ میں دو موٹر سائیکلوں کے تصادم کے نتیجے میں 22سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔متوفی کے بھائی الیاس ،دوست رحمت اور دیگر اہل علاقہ و عینی شاہدین نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 22سالہ مدثر شالیمار کے علاقہ کا رہائشی تھا ۔گزشتہ روز وہ اپنے دوستوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر صدر کی جانب جا رہا تھا کہ مغلپورہ فلائی اوور پر تیز رفتاری کی وجہ سے ان کی موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں مدثر کا سر زمین پر لگا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کے دوست شیراز اور زبیر شدید زخمی ہو گئے ۔ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...