شیخوپورہ:گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشہ نوجوان نے خودکشی کرلی

شیخوپورہ:گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشہ نوجوان نے خودکشی کرلی

شیخوپورہ(بیورورپورٹ) پان سگریٹ کے نوجوان تاجر ندیم رشید نے گھریلو لڑائی سے مشتعل ہو کر ٹرین کے آگے کود کر خود کشی کرلی وہ دو بیٹیوں سمیت تین بچوں کا باپ تھا ، پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ موبائل فون سنتے ہوئے لاہور سیکشن پر روشن پورہ کے نزدیک تیز رفتاٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوا ہے، علاوہ ازیں قتل کیس کے مجرم تنویر احمد رحمانی العمروف کک رحمانی کی ا س کے رشتہ داروں اور اہلخانہ سے آخری ملاقات 9 ستمبر کو سنٹرل جیل میں کروائی جائے گی اسے 10ستمبر کو گاؤں مد والہ میں خاتون ناہید گل کو قتل کرنے کے جرم میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔

مزید : علاقائی


loading...