قصور:ڈکیتی و چوری کی وارداتیں،شہری لاکھوں کے مال زرسے محروم

قصور:ڈکیتی و چوری کی وارداتیں،شہری لاکھوں کے مال زرسے محروم

قصور(بیورورپورٹ) ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ڈاکو موٹر سائیکلیں ،نقدی رقم،چھین کر فرار ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق پتو کی کے نواح ساہجوال کے قریب ناکہ زن ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار محمد رمضان کو اسلحہ کی نوک پر روک کر موبائل فون اور 30ہزار کی نقدی سے محروم کر دیا ،چھانگا مانگا کے نواح دین پور ڈوبہ کے قریب ڈاکوؤں نے محمد یونس کو روک کر موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہو گئے ،جبکہ بھٹہ گوریانوالا کے قریب الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے باہر کھڑی ہوئی مظفر حسین کی موٹر سائیکل نا معلوم چور لیکر فرارہو گئے ،پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...