قصور:شوہر کو قتل کرنے کے الزام میں بیوی اور آشنا کیخلاف مقدمہ

قصور:شوہر کو قتل کرنے کے الزام میں بیوی اور آشنا کیخلاف مقدمہ

  



قصور(بیورورپورٹ) چھانگا مانگا پولیس نے بلاک نمبر2میں محمد عاشق کو قتل کرنے کے الزام میں اس کی بیوی اور آشناء کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے ،بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل محمد عاشق کی نعش چھانگا مانگا نہر کے کنارے پولیس کو ملی تھی جسے پولیس نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال چونیاں پہنچا دیا تھا ،گزشتہ روز پولیس کو دی جانے والی درخواست میں مقتول کے چچا محمد جیونا کی رپورٹ پر عاشق کی بیوی شیداں بی بی اور اس کے آشناء محبوب احمد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...