238 ارب کے واجبات ،پی ایس او نے پاور پلانٹس کوسپلائی میں کمی کا الٹی میٹم دیدیا

238 ارب کے واجبات ،پی ایس او نے پاور پلانٹس کوسپلائی میں کمی کا الٹی میٹم دیدیا

لاہور (کامرس رپورٹر) پی ایس او نے وزارت بجلی و پانی کو پاور پلانٹس کے لئے سپلائی میں کمی کا الٹی میٹم دے دیاہے جس کے پیش نظر ملک بھر میں لو ڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ایس او کے 238 ارب روپے وزارت بجلی و پانی اور ائی پی پیز کے جانب واجب الادا ہیں ۔ پی ایس او کو حکومت کی جانب سے ادائیگی نہ کئے جانے کے باعث شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے ۔ بینکوں نے پی ایس او کو تیل کی درآمد کے لئے بینک گارنٹی کی فراہمی سے انکار کر دیا ہے ۔ اگر حکومت کی جانب سے فوری طور پر ادائیگی نہ ہوئی تو پی ایس او اگلے ماہ کے لئے مطلوبہ تیل درآمد نہیں کر سکے گا ۔ گزشتہ روز شہروں میں تیرہ سے چودہ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں اٹھارہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی۔

مزید : صفحہ اول


loading...