دھاندلی میں ملوث الیکشن کمیشن اراکین کو استعفوں پر مجبور کر دیں گے ،عمران خان

دھاندلی میں ملوث الیکشن کمیشن اراکین کو استعفوں پر مجبور کر دیں گے ،عمران ...

لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ 4اکتوبر کے احتجاجی جلسے کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر آئندہ کی حکمت عملی بتاؤں گا ‘تحر یک انصاف قوم کو ملکی دولت لوٹنے والی سیاست جماعتوں سے ہمیشہ کیلئے نجات دلائیگی ‘آصف زرداری اور نوازشر یف کی مک مکاؤ کی سیاست صرف اقتدار کیلئے ہے دونوں جماعتیں قوم کے سامنے بے نقاب ہو رہی ہیں ‘پنجاب میں (ن) لیگ بلدیاتی انتخابات میں عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ مارنے کے منصوبے بنا رہی ہے مگر تحر یک انصاف انکے تمام عزائم کو خاک میں ملا دیگی ‘ضمنی انتخابات میں بھی عوام کا فیصلہ تحر یک انصاف کے حق میں ہی آئیگا ۔ اپنے ایک انٹر ویو کے دوران تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحر یک انصاف کے لاکھوں کارکنان الیکشن کمیشن کے باہر اپنے مطالبات کے حق کیلئے احتجاجی جلسے میں شر یک ہوں گے اور الیکشن کمیشن کے دھاندلی میں ملوث اراکین کو استعفوں پر مجبور کر دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت بن چکی ہے اور بلدیاتی انتخابات میں پنجاب میں (ن) لیگ کی دھاندلی اور انکی انتخابی مہم چلانے والی پو لیس سمیت سب کا مقابلہ کر یں گے ۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے ہمیشہ قوم کو دھوکا دیا ہے اور اب بھی عوام کو ریلیف دینے کی بجائے انکو مہنگائی جیسے مسائل کا شکار کر رہے ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں حکمران اپنی عوام دشمن پا لیسوں کے ذریعے قوم کو خون نچوڑ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی اور بلدیاتی انتخابات کی پنجاب میں بھر پور تیاری کر رہے ہیں اور کسی کو دھاندلی کر نے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

مزید : صفحہ اول


loading...