واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پر وقار تقریب پاکستان زند باد کے نعرے

واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پر وقار تقریب پاکستان زند باد کے نعرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہو(خصوصی رپورٹ) یوم دفاع پر واہگہ بارڈر پر گونجتے اللہ اکبر کے نعروں نے دشمن کو واضح پیغام دے دیا۔ پرچم اتارنے کی تقریب کے دوران رینجرز اہلکاروں کا پْرجوش انداز بھی بھارتیوں پر لرزہ طاری کرتا رہا۔ حب الوطنی سے سرشار شرکاء نے بھی ماحول گرمائے رکھا۔چھ ستمبر یوم دفاع پاکستان لاہوریے پھر دشمن کو 1965ء کی یاد دلانے واہگہ بارڈ پہنچ گئے۔ فلک شگاف نعروں سے دشمن کو ارض وطن کی حفاظت کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہونے کا واضح پیغام بھی دے دیا۔ پرچم اتارنے کی تقریب میں رینجرز کے جوانوں کے تنے ہوئے سینے، زمین کو روندتے قدم اور جارحانہ تیور بھی دشمن پر لرزہ طاری کرتے رہے۔ پریڈ کرتے جوان جب بھارتیوں کی ا?نکھوں میں ا?نکھیں ڈال کر اوقات میں رہنے کا پیغام دیتے ہے فضا اللہ اکبر اور پاکستان زندہ کے نعروں سے گونجتی رہی۔ قدم سے قدم ملائے ننھے سپاہی خالص فوجی انداز میں میدان میں اترے تو دیکھنے دیکھتے ہی رہ گئے۔ رینجرز کے جوانوں پریڈ کرتے ننھے محافظوں اور ان کا حوصلہ بڑھاتے شہریوں نے یکجا ہو کر واضح کر دیا کہ اگر دشمن نے جارحیت دکھائی تو اب کی بار بھاگنے کی راہ بھی نہیں ملے گی

مزید :

صفحہ اول -