یوم دفاع کے موقع پر محکمہ ڈاک کی طرف سے یادگاری ٹکٹوں کا اجراء

یوم دفاع کے موقع پر محکمہ ڈاک کی طرف سے یادگاری ٹکٹوں کا اجراء

کراچی(این این آئی)محکمہ ڈاک نے یوم دفاع پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریبات کے موقع پر 6 یادگاری ٹکٹ جاری کردیئے ہیں جو آج سے ملک بھر کے اہم ڈاک خانوں میں فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔ پاکستان پوسٹ کے اعلامیے کے مطابق محکمہ ڈاک یوم دفاع پاکستان کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پراتوارکو10،10 روپے مالیت کے چھ یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیئے ہیں، جوآج( پیر)سے ملک بھر کے اہم ڈاک خانوں میں فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

مزید : صفحہ اول


loading...