پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ فضائی مشقوں کا آغاز

پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ فضائی مشقوں کا آغاز

بیجنگ (آئی این پی )پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ فضائی مشقوں کا آغازہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی فوجی ترجمان شین جنک کا کہنا ہے کہ شاہین (ایگل )4 کے نام سے پاکستانی ائیرفورس اور چینی فضائیہ کے درمیان مشترکہ فضائی مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے ۔فضائی مشقوں میں چین کے لڑاکا طیارے ،لڑاکا بمبار اور ابتدائی انتباعی طیارے جبکہ پاکستان ائیرفورس کے لڑاکا طیارے اور ابتدائی انتباعی طیارے مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔فوجی ترجمان شین جنگ نے یہ نہیں بتایا کہ دونوں ممالک کی فضائی مشقیں کب تک جاری رہیں گی ۔ترجمان کا کہنا ہے فضائی مشقیں دونوں ممالک کی ائیرفورس کے درمیان فوجی تبادلے کے پروگرام کے سلسلے کا حصہ ہیں۔انکا کہنا تھاکہ چینی فضائیہ مختلف ممالک کے ساتھ تعاون کے دائرہ کار کو بڑھانے کیلئے تیار ہے ۔پہلی فضائی مشقیں مارچ 2011میں پاکستان میں منعقد کی گئی تھیں اور دوسری چین میں ستمبر 2013 جبکہ تیسری گزشتہ سال مئی میں پاکستان میں منعقد کی گئی تھیں۔

مزید : صفحہ اول


loading...