کراچی آپریشن پر آرمی چیف کو خراج تحسین پیش کرتاہوں، قائم علی شاہ

کراچی آپریشن پر آرمی چیف کو خراج تحسین پیش کرتاہوں، قائم علی شاہ

کراچی(این این آئی)وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے آرمی چیف جنرل رحیل شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی آپریشن میں دہشت گردوں پر ایسی کاری ضرب لگی ہے کہ 80فیصد جرائم میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہاہے کہ بھارتی جارحیت سمجھ سے بالا تر ہے۔اتوارکووزیراعلی ہاؤس کراچی میں یوم دفاع پاکستان کی گولڈن جوبلی کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں چیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کے علاوہ تینوں مسلح افواج کے نمائندوں ،ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبراور آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قوم کو متحد کرکے جنگ شروع کرنے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کردار قابل تحسین ہے۔کراچی آپریشن کی کامیابی پر وزیرا عظم نواز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری سمیت قانون نافذکرنے والے اداروں کا شکر گزار ہوں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہاکہ بڑے وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ دہشت گردی کی جنگ میں عوام فوج کے پیچھے کھڑی ہے ۔سیالکوٹ پر بھارتی جارحیت سمجھ سے بالا تر ہے۔تقریب میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندو ں کے علاوہ فنکاروں، کاروباری و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی ۔

مزید : صفحہ اول


loading...