دشمن کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، ائیر چیف سہیل امان

دشمن کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، ائیر چیف سہیل امان

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز میں شاہینوں کے فلائی پاسٹ نے شرکا کے دل گرما دیئے اور فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی۔پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر میں یوم دفاع پاکستان زندہ مجاہدین افلاک کی تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے بھی شریک تھے۔ تقریب کے دوران فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا گیا۔ پاک فضائیہ کے مشاق طیارے نے شاندار فلائی پاسٹ کیا، جبکہ معراج طیاروں نے صدر ممنون حسین کو سلامی دی۔پاک فضائیہ کی شیردل ٹیم نے شاندار فضائی مظاہرہ کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت کی فضاؤں کو دلکش رنگوں سے بھر دیا۔ اس کے علاوہ جے ایف 17تھنڈر طیاروں نے اڑان بھری تو فضا گھن گرج سے گونج اٹھی،جے ایف 17تھنڈر طیاروں نے شاندار فضائی کرتب کا مظاہرہ کرکے شہریوں کو مسحور کیا،جبکہ ایف16طیاروں کے منفرد انداز سے فضا نعرہ تکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ فلائی پاسٹ میں پاک آرمی کے ہیلی کاپٹرز اور پیراٹروپس نے بھی حصہ لیا۔اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر میں یوم دفاع کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران ایئرچیف مارشل نے کہا کہ 1965 کی جنگ نے جوش و جذبے کی مثال قائم کی، 1965 کے جذبے کو آگے لے کرچل رہے ہیں، پاکستانی قوم ہر چیلنج کاڈٹ کرمقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے، دشمن کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہاکہ پاکستانی قوم ہرچیلنج کا ڈٹ کرمقابلہ کرنے کے لیے متحد ہوکرکھڑی ہے، آپریشن ضرب عضب میں تمام اہداف حاصل کئے ہیں اور دہشت گردوں کی کمرتوڑدی ہے، کچھ دنوں میں دہشت گردوں کا مکمل صفایا ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ متحرک اور فعال فضائیہ، بری اور بحری افواج کی بہترین معاون ہے،ائر چیف سہیل امان نے کہا کہ شہدا ہر میدان میں صف اول کے لوگ تھے۔

مزید : صفحہ اول


loading...