گدھے کی کھال اتارتے ہوئے ملزمان موقع پر پکڑ ے گئے

گدھے کی کھال اتارتے ہوئے ملزمان موقع پر پکڑ ے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روڈوسلطان ( نامہ نگار )سول ویٹر نری ڈسپنسری جبوآنہ تحصیل 18ہزاری کے کیٹل اٹینڈنٹ (CA) نے گدھے کی کھال اتارتے ہوئے ملزمان کو موقع پر پکڑ لیا تفصیل کے مطابق سول ویٹر نری ڈسپنسری جبوآنہ تحصیل 18ہزاری کے کیٹل اٹینڈنٹ (CA)قاضی نزاکت علی اپنی ڈیوٹی پرتھا کہ رشید پور بانسوں کے ایک کھیت میں ملزمان کو گدھے کی کھال اتار تے ہوئے دیکھا تو اس نے اپنے ڈپٹی ڈی ایل او حسین احمد مدنی کو اطلاع کی اور اپنے مقامی ڈاکٹر نوید انور اورناصر عباسCA کو ٹیلیفون پر اطلاع دی اور ملزمان کی تاک میں کھڑا رہا تھوڑی ہی دیر میں حسین احمد مدنی ڈاکٹر انور اور CAناصر کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور ملزمان کو رنگے ہاتھوں گدھے کی کھال اتارتے پکڑ لیا محکمہ لائیو سٹاک کے ضلعی حکام بالا نے (CA)قاضی نزاکت علی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔ تھانہ پولیس اٹھارہ ہزاری نے ملزمان امتیاز علی ولد اللہ دتہ قوم کھوکھر فقیر ،نذر محمد ولد مرید اور دیگر کے خلاف مقدمہ نمبر 188بجرم 272/273ت پ (b (3 (3)(a)/3(2درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ۔

مزید :

علاقائی -