چور ڈاکو دندناتے رہے شہری مال و زر سے محروم

چور ڈاکو دندناتے رہے شہری مال و زر سے محروم

 لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں اورچوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کولاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی ،قیمتی سامان ،گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ میں ڈاکوؤں نے کار سوار ملک گلزار اور اس کی فیملی سے 6ہزار مالیت کی نقدی لوٹ لی۔ مصری شاہ میں ڈاکوؤں نے جمیل اور اس کی فیملی سے 60 ہزار مالیت کی نقدی اور موبائل،جنوبی چھاؤنی میں چوروں نے اقبال کے گھر کے تالے توڑ کر55ہزار مالیت کی نقدی اورلیپ ٹاپ ،سبزہ زار میں چوروں نے امجد کے گھر کے تالے توڑ کر 60ہزار مالیت کے زیورات، نصیر آباد میں ڈاکوؤں نے حسین رضا سے 75ہزارمالیت کی نقدی و موبائل ،برکی میں ڈاکوؤں نے ڈاکٹر زینب سے50ہزار مالیت کی نقدی ،لیپ ٹاپ اور موبائل ،سبزہ زار میں ڈاکوؤں نے جاوید اقبال کے گھر گھس کر اس کی بیو ی سے 30ہزار مالیت کی نقدی،فیصل ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے ڈاکٹر نعمان سے 60ہزار مالیت کی نقدی ،ڈیفنس اے میں سلمان طاہر سے 55ہزار مالیت کی نقدی و موبائل چھین لیے گئے ۔اسلام پورہ میں عمران اور نوید،لوئر مال میں فیض ،وحدت کالونی میں عمران ،نواب ٹاؤن میں نعیم اور شبیر حسین ،باغبانپورہ میں گلزار کی موٹر سائیکلیں جبکہ جوہر ٹاؤن میں جمیل کی سوزوکی مہران ،شیرا کوٹ میں اعجاز کی ٹیوٹا کرولا کاریں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی


loading...