باغبانپورہ ،بیوی کی طرف سے خلع کے دعویٰ پر نوجوان نے خود کشی کر لی

باغبانپورہ ،بیوی کی طرف سے خلع کے دعویٰ پر نوجوان نے خود کشی کر لی

 لاہور(کرائم سیل) بیوی کے ناراض ہونے کا غم ،28سالہ نوجوان نے خود کو پھندا لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔پولیس نے متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ۔متوفی آصف اکرم کے والد ،بھائی ،اہل علاقہ اور دوستوں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 28سالہ محمد آصف اکرم تھانہ باغبانپورہ کے علاقہ مکان نمبر 5گلی نمبر 15 شیر شاہ روڈ نصیر آباد شالیمار روڈ کا رہا ئشی تھااور 7بھائیوں میں چوتھے نمبر پر تھا اس کی چند سال قبل شادی ہوئی تھی لیکن تاحال کوئی اولاد نہیں تھی جس پر اس کی اپنی بیوی سے لڑائی رہتی تھی چند ماہ قبل اس کی بیوی ناراض ہو کر میکے چلی گئی جہاں پر اس نے خلع کا دعویٰ دائر کر دیا جس کی تاریخ 7ستمبر کو تھی اسی معاملہ میں دلبر داشتہ ہو کر گزشتہ روز آصف نے خود کو پھندا لگا کر زندگی کا خاتمہ کر دیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ ک شواہد اکٹھے کر کے متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...