الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق مشاورت کیلئے تمام بڑی سیاسی جماعتوں کی قیادت کا اجلاس 10 ستمبر کو طلب کرلیا

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق مشاورت کیلئے تمام بڑی سیاسی ...

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق مشاورت کیلئے تمام بڑی سیاسی جماعتوں کی قیادت کا اجلاس 10 ستمبر کو طلب کر لیا۔ الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق صوبہ پنجاب ، سندھ اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے صاف اور شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کی قیادت کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو خطوط ارسال کئے جائیں گے۔

مزید : علاقائی


loading...